ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ پنچایت میٹنگ : سرکاری اسکولوں کے پروگریس کارڈ والدین تک پہنچائیں ؛پنچایت صدر ایشور نائک

بھٹکل تعلقہ پنچایت میٹنگ : سرکاری اسکولوں کے پروگریس کارڈ والدین تک پہنچائیں ؛پنچایت صدر ایشور نائک

Wed, 27 Sep 2017 20:58:54    S.O. News Service

بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)حکومت ریاست کے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے زیادہ سہولیات فراہم کرتی ہے، لیکن جہاں تک ترقی کا سوال ہے اطمینان بخش نہیں ہونے والدین و سرپرستوں کی طرف سے الزام عائد کیا جارہاہے، متعلقہ الزام کو دورکرناہے تو نجی اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں کےا ساتذہ بھی طلبا کا ترقی کارڈ والدین و سرپرستوں کو پہنچائیں، ان سے کھلے دماغ سے گفتگو کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں۔ ان خیالات کااظہار تعلقہ پنچایت کے صدر ایشورنائک نےکیا۔

وہ یہاں بدھ کو تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار کو تعلیمی نظام میں سدھار لانے کی ہدایات دیتے ہوئے مندرجہ بالا باتیں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم پرائیویٹ اسکولو سے موازنہ کریں تو سرکاری اسکولوں میں معیاری اساتذہ ، سہولیات سب کچھ ہے ، مگر جس دلچسپی سے کام ہونا چاہئے وہ نہیں ہورہاہے ، کوئی نتیجہ خیز کام نہیں ہونے سے والدین بے اطمینانی کااظہار کررہے ہیں، اس سلسلے میں غور وفکر کرنے کی بات کہی۔

پنچایت کی خواتین ممبران مالتی موہن دیواڑیگا، جئے لکشمی گونڈ، سلوچنا نائک وغیرہ نے تعلقہ کے آنگن واڑی عمارات کے مسئلہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ شرالی کے بسپن کوڈلو میں آنگن واڑی عمارت کی تعمیر کے لئے ایس ٹی پی منصوبے کے تحت رقم منظورہوئی ہے لیکن کہیں بھی زمین نہیں مل پارہی ہے۔ بنڈیکاس میں زمین اور رقم دونوں میسر ہیں مگرا بھی تک کام شرو ع نہیں ہواہے۔ ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے بیسے آنگن واڑی کی عمارت بہت خستہ حالت ہے جس کے لئے ایک جگہ کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، لیکن خستہ عمارت کو منہدم کرنے سے قبل نئے عمارت کی منظوری نہیں دینے کی کیا وجہ ہے۔ مرڈیشور کے دیوگری میں ٹائلٹ نہیں ہونے سے بچو ں کو باہر میدان میں بھیجے جانے کا الزام لگایا جارہاہے، اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا خاتو ن ممبران نے مطالبہ کیا۔ خاتون ممبران کی حمایت کرتے ہوئے پنچایت صدر نے کہاکہ کچھ آنگن واڑی مراکز میں فیان نصب کئے گئے ہیں لیکن کرنٹ سپلائی نہیں ہے، ایسا کس وجہ سے ہواہے ، ہیسکام اور محکمہ اطفال کے افسران آپسی تعاون سے مسئلے کا حل کرنے کی بات کہی۔ سرکاری اسپتال کے عملے کے رہائشی مسئلہ پر بھی گفتگو ہوئی ۔ تعلقہ نپچایت رادھا اشوک وئیدیا ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو ددیواڑیگا، پنچایت آفیسر سی ٹی نائک موجود تھے۔


Share: